نئى دہلى، 19 دسمبر (يو اين آئى) وزيرخارجہ سشما سوراج نے ممبئى ميں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کى سازش رچنے کے اہم قصوروار ذکى الرحمان لکھوى کو ضمانت دينے کے فيصلہ پر سخت موقف اختيار کرتے ہوئے آج پاکستان سے اس فيصلہ کو فوراً واپس لينے کا مطالبہ کيا۔
محترمہ سوراج نے لوک سبھا ميں اس سلسلے ميں اپنے بيان
ميں کہاکہ دہشت گرد کو چھوڑنے کے فيصلے کے فوراً بعد پاکستان ميں واقع ہندستانى سفارتخانہ نے اسلام آباد ميں وہاں کى وزارت خارجہ کو ہندستان کے موقف سے آگاہ کرديا تھا۔ ہمارا خيال ہے کہ اس طرح کے فيصلہ سے دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ اس سلسلے ميں اس کا ردعمل نہيں آيا ہے ليکن پاکستانى حکام کے بيانات پر ہمارى نظر ہے۔